Bridge Course/ सेतू अभ्यासक्रम
بریج کورس...... اہم نکات
(1؍ جولائی 2021ءتا 14 ؍ اگست2021ء )
۱) جماعت دوم تا جماعت دہم کے طلبہ کےلئے’’ اردو، ہندی مراٹھی، انگریزی، ریاضی، جنرل سائنس اور سماجی علوم‘‘ ان مضامین پر مبنی 45؍ دنوں کا بریج کورس تیا رکیا گیا ہے۔
۲)چوںکہ مذکورہ بریج کورس جماعت اور مضامین کے لحاظ سے تیار کیا گیا ہے اسلئے یہ پچھلی جماعتوں کی اہم صلاحیتوں پر مبنی ہے۔ یہ نصاب تمام طرح کی انتظامیہ (ضلع پریشد، میونسپل کو نسل، میونسپل کارپوریشن اور تمام پرایئویٹ انتظامیہ )کی اسکولوں کے طلبہ کومکمل کرنا ہے۔
۳)بریج کورس میں دنوں کے لحاظ سے ورک شیٹ دی گئی ہے ۔ مذکورہ ورک شیٹ طالب علم مرکوزاور تدریسی نتائج کے حصول (آموزشی محاصل )پر مبنی ہے۔اس کورس ( ورک شیٹ )کی ایسا تیار کیا گیا ہےکہ طلبہ خود مطالعہ کرسکیں گے اور اس میں شامل مشقوں کو حل بھی کر سکیں گے۔ ( دشواری آنے پر اساتذہ اور سرپرستوں کی معاونت لے سکتے ہیں۔)
۴) طلبہ ا’س ا’س دن کی ورک شیٹ اپنے ٹیچر ، رضا کار ٹیچر، سرپرست اور ساتھی طالب علم کی مدد سے حل کر سکتا ہے۔مضامین کے لحاظ سے تمام ورک شیٹ طلبہ کی بیاضوں میں اندراج کرادیں یا چھپائی ( زیراکس) کر کے حل کروائیں تاکہ جانچ کے وقت طلبہ اس کا استعمال کر سکیں۔
۵)اس بریج کورس میں متعینہ مدت میں تین جانچ ( 15؍ جولائی، 30 ؍ جولائی اور 14؍ اگست 2021ء)دی گئیں ہیں۔ جسے حل کرنا تمام طلبہ کے لئے ضروری ہے۔معلمین و معلمات یہ جانچ آن لائن /آف لائن طریقے سے لے کر ان جانچوں کی مارکس کا اندراج کر کے ریکارڈ اپنے پاس رکھنا ضروری ہے۔
نوٹ: یہ بریج کورس www.maa.ac.in ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
Comments
Post a Comment